رسائی کے لنکس

’پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رہے گا‘


’پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رہے گا‘
’پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رہے گا‘

پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر نے جمعہ کو کراچی میں گزشتہ سال تباہ ہونے والے پولیس کے تفتیشی مرکز کا دورہ کیا اور جاں بحق ہونے والے پولیس اہل کاروں کی یاد گار کا سنگِ بنیاد رکھا۔

سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی اور خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہے ہیں اور امریکہ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان اداروں سے تعاون جاری رکھے گا۔

انھوں نے کہا کہ پولیس کی خصوصی شاخ سی آئی ڈی کے مرکز پر حملے میں ہلاک ہونے والے افسران اور اہل کاروں نے اپنی جانیں کراچی کے شہریوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر کے لوگوں کے محفوظ مستقبل کے لیے دیں۔

کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ 1982ء سے اب تک سندھ پولیس کے ایک ہزار آٹھ سو اہل کاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں دیں۔ ”امریکہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں تحقیقاتی اداروں سمیت سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار، قربانی اور بہادری کی قدر کرتا ہے۔“

اس سے قبل امریکی سفیر نے سی آئی ڈی کی عمارت میں قائم جاں بحق ہونے والے پولیس اہل کاروں کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

کراچی میں گزشتہ سال نومبر میں دہشت گردی کے ایک بڑے حملے میں پولیس کے تفتیشی مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے جب کہ سی آئی ڈی کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔ یہ عمارت وزیرِ اعلیٰ ہاوٴس کے قریب شہر کے حساس ترین علاقے میں واقع تھی اور یہاں ہونے والے دھماکے کی گونج میلوں تک سنی گئی۔

’پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رہے گا‘
’پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رہے گا‘

دوسری جانب کراچی کے دورے میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے جمعہ کو یو ایس ایڈ کے تعاون سے جناح ہسپتال میں ایک میڈیکل سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔

XS
SM
MD
LG