رسائی کے لنکس

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے پہلی اننگز میں 272 رنز، جنوبی افریقہ کے بھی چار کھلاڑی آؤٹ


دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو کپتان بابر اعظم اپنے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر نورٹجی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو کپتان بابر اعظم اپنے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر نورٹجی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بھی اننگ کے آغاز میں ہی مشکلات رہا۔ 26 کے مجموعی اسکور پر اس کے دو کھلاؤی آوٹ ہو گئے تھے۔

جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام پر چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز فہیم اشرف تھے جو 160 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں پاکستان نے کھیل کے دورے روز اپنی نامکمل اننگز تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 145 رنز سے دوبارہ شروع کی تو کپتان بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

بابر اپنے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر نورٹجی کی گیند پر فاف ڈیوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ فواد عالم بھی دوسرے روز صرف تین رنز ہی بنا سکے اور رن آؤٹ ہو گئے۔

چھٹی وکٹ پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فہیم اشرف نے جنوبی افریقی بالروں کے سامنے مزاحمت کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 190 تک پہنچایا تو رضوان بھی ہمت ہار گئے۔ وہ نورٹجی کی گیند پر رابادا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ساتویں وکٹ 221 رنز پر حسن علی کی صورت میں گری جب وہ آٹھ رنز بنا کر کشو مہاراج کے ہاتھوں ہوئے۔ ان کے بعد 251 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ آٹھ رنز بنا کر، 272 پر نعمان علی آٹھ رنز بنا کر اور 272 رنز پر شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرچ نورٹجی نے پانچ، کشو مہاراج نے تین اور ویان ملدن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بھی اپنی اننگ کی ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا ہے جب چھبیس کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے ڈین ایلگر اور وین ڈوسان کو یکے بعد دیگرے آوٹ کر دیا۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے مہمان ٹیم کو کراچی ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG