رسائی کے لنکس

پاکستانی فلم انڈسٹری کا نمایاں نام: فہد مصطفیٰ


مارننگ شو کی میزبانی ہو یا گیم شو کی۔۔فہد نے یہاں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ وہ بھارتی ڈائریکٹر دپتی ککڑ کے ساتھ مل کر فلم ’کا ٹیا باز‘ بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں، جبکہ ان کی حالیہ فلم ’نامعلوم افراد‘ کی کامیابی نے ہر جگہ ان کے چرچے عام کردیئے ہیں

کراچی ۔۔۔ پاکستان کی دم توڑتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو نوجوان آرٹسٹوں نے نئی زندگی بخشی ہے اور فہد مصطفیٰ انہی آرٹسٹوں میں سے ایک ہیں۔ ان میں ٹیلنٹ بھی ہے اور خود کو منوانے کی لگن بھی۔

فہد کم عمری میں، کم تجربے کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر جگمگائے اور کم وقت میں ہی اپنی اداکاری سے سب کو چونکا دیا تھا۔ آج ’میں عبدالقادر ہوں‘ جیسی ہٹ ڈرامہ سیریل سے لے کر ’میرا سائیں‘ تک فہد مصطفی کے کریڈٹ پر بہت سے یادگار سیریلز موجود ہیں۔

مارننگ شو کی میزبانی ہو یا گیم شو کی۔۔فہد نے یہاں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ وہ بھارتی ڈائریکٹر دپتی ککڑ کے ساتھ مل کر فلم ’کا ٹیا باز‘ بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں جبکہ ان کی حالیہ فلم ’نامعلوم افراد‘ کی کامیابی نے ہر جگہ ان کے چرچے عام کر دیئے ہیں۔

اور اب فہد کو آپ ایک اور نئے روپ میں بھی دیکھ سکیں گے۔۔یہ روپ ہے پروڈیوسر کا۔۔۔

اپنے اس روپ کے بارے میں فہد کہتے ہیں ’فلم تو مجھے کرنا ہی تھی ۔۔بہت سی آفرز مل بھی رہی تھیں۔ لیکن، میں صحیح موقع کی تلاش میں تھا۔فلم سے متعلق ابھی میں مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا۔ لیکن، جلد یہ تفصیلات سامنے آئیں گی۔‘

فہد نے ’دی نیوز‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف بھی کیا کہ فلم ’آپریشن زیرو ٹو ون‘ اور ’ڈیلٹا، ایکو، فوکس ٹروٹ‘ میں بھی انہیں اداکاری کی پیشکش ہوئی تھی۔ لیکن، انہوں نے انکار کردیا تھا۔

فلم ’نامعلوم افراد‘ سے متعلق فہد کا کہنا تھا کہ، ’میں چاہتا تھا کہ ’نامعلوم افراد‘ میرے نام پر بکے اور کامیاب ہو۔۔اور ایسا ہی ہوا‘۔

XS
SM
MD
LG