رسائی کے لنکس

پہاڑوں کا عالمی دن اور پاکستان کی اہمیت


پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع ایک پہاڑی سلسلہ
پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع ایک پہاڑی سلسلہ

دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ پاکستان میں واقع ہیں جن میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی شامل ہے۔

پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے عالمی دن کے موقع پر منگل کو پاکستان میں سرکاری و نجی سطح پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

ملک میں سیاحت کے فروغ کے سرکاری ادارے ’پاکستان ٹوئرازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن‘ کے سربراہ میر شاہ جہان کیتھران نے کہا کہ دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیو ں میں سے پانچ پاکستان میں واقع ہیں جن میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی شامل ہے۔

جب کہ دنیا کے تین پہاڑی سلسلے قراقرم ہمالیہ اور ہندوکش بھی پاکستان میں ملتے ہیں ان چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح پاکستان آتے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ پہاڑوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں ان کی اہمیت ، اس کے فوائد اور پہاڑی علاقوں کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو اجاگر کرنا ہے۔

پاکستان نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ”ایک ارب سیاح ایک ارب مواقع“ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت ملک بھر میں موجود 18 سیاحتی معلوماتی مراکز کے علاوہ صوبہ سندھ میں ایک اور بلوچستان میں تین نئے سیاحتی معلوماتی مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ ان علاقوں سے گزرنے والے سیاحوں اور مسافروں کو درست معلومات فراہم کی جائیں۔
XS
SM
MD
LG