رسائی کے لنکس

پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا


Cricket pakistan vs new zealand
Cricket pakistan vs new zealand

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ جمعہ کی شام ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا او ڈی آئی میچ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کل تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے ، اس حوالے سے دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیتنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی۔

آج کے میچ میں پاکستان کی طرف سے کی جانے والی تبدیلی کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹیم میں عماد وسیم کی جگہ حارث سہیل کو لئے جانے کا امکان ہے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان شیخ زید اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے اب تک کے میچز کا جائزہ لیں تو تمام 5 میچز میں نیوزی لینڈ کو فتح حاصل ہوئی ۔

شیخ زید اسٹیڈیم کے علاوہ ہونے والے 12 ایک روزہ میچز اور چار سیریز میں بھی نیوزی لینڈ ہی فاتح رہی ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ سے آخری سیزیز سن 2011 میں جیتی تھی۔

XS
SM
MD
LG