رسائی کے لنکس

پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر


پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے کی جاری کردہ نئی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

کھلاڑیوں میں بابراعظم کو بھی آئی سی سی نے پانچویں پوزیشن پر برقرار رکھا ہے۔ فخر زمان نوویں اور امام الحق سولویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اس طرح فخر کی دو اور امام الحق کی 9درجے بہتری ہوئی ہے ۔

بولرز میں تمام کوششوں کے باوجود کوئی بھی ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکا بلکہ حسن علی کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ چودہویں پوزیشن پر آگئے ۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ چوتھے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بولرز کی فہرست میں بھارتی بولر جسپریت بومرا پہلے، افغانستان کے راشد خان دوسری اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

بیٹسمین میں ویراٹ کوہلی پہلے ، روہت شرما دوسرے ،راس ٹیلر تیسرے جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے نمبر پر ہیں۔

افغانستان کے راشد خان آل راونڈر کیٹگری میں ٹاپ پر ہیں۔

ٹیموں میں انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبرپر ہے۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے:

https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG