رسائی کے لنکس

وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاری


Nawaz Sharif going from London hospital after surgery
Nawaz Sharif going from London hospital after surgery

’پی آئی اے‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے عملے کے دیگر افراد کو ملک واپس لانے لیے ایک جہاز لندن بھیجا جا رہا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ’اوپن ہارٹ سرجری‘ کے بعد کئی ہفتوں تک لندن میں قیام کے بعد ہفتے کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

نواز شریف مئی کے آخری ہفتے میں دل کے آپریشن کے لیے لندن گئے تھے اور سرجری کے بعد سے وہ وہیں مقیم تھے۔

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ’پی آئی اے‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے عملے کے دیگر افراد کو ملک واپس لانے لیے ایک جہاز لندن بھیجا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کو وطن واپسی پر کئی چلینجوں کو سامنا ہو گا، کیوں کہ حزب مخالف کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف حکومت کے خلاف مہم چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم نواز شریف کے تین بچوں کے نام سامنے آنے کے بعد حزب مخالف کی جماعتیں اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی آئی ہیں لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحقیقات کے طریقہ کار پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عمران خان کی تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ان جماعتوں کا موقف ہے کہ وزیراعظم نے مبینہ طور پر اپنے اثاثہ جات چھپائے اور اس لیے وہ اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں ہیں۔

تاہم حکومت کے عہدیدار اپوزیشن جماعتوں کے الزامات کو رد کرتے ہیں۔

پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے وائس امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور اوردھرنے کوئی نئی بات نہیں ہے۔

مبصرین کا ماننا ہے حکومت کو سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے اور اُن کے بقول یہ ہی وزیراعظم نواز شریف کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا۔

XS
SM
MD
LG