رسائی کے لنکس

وزیراعظم کی عدالت عظمیٰ میں پیشی سے متعلق اتحادی جماعتوں کا اجلاس


صدر زرداری کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس (فائل فوٹو)
صدر زرداری کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس (فائل فوٹو)

پانچ رکنی بینچ نے صدر زرداری کے خلاف بیرون ملک مبینہ بدعنوانی کے مقدمات کی بحالی سے متعلق سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے وزیراعظم پرویز اشرف کو 18 ستمبر تک کی مہلت دی تھی۔

حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس پیر کو صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی عدالت عظمیٰ میں پیشی سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

متنازع قومی مصالحتی آرڈیننس (این آر او) عمل درآمد کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے صدر زرداری کے خلاف بیرون ملک مبینہ بدعنوانی کے مقدمات کی بحالی سے متعلق سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے وزیراعظم پرویز اشرف کو 18 ستمبر تک کی مہلت دی تھی۔

صدر زرداری کے خلاف مقدمات کی بحالی کے لیے سوئس حکام کو خط لکھنے سے مسلسل انکار پر عدالت عظمیٰ وزیراعظم پرویز اشرف کے پیش رو یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کے جرم میں گھر بھیج چکی ہے۔

غیر جانبدار آئینی و قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر راجہ پرویز اشرف نے بھی عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نا کیا تو انھیں بھی سابق وزیراعظم کی طرح سزا ہوسکتی ہے۔

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آئین کی شق 248 کے تحت صدر زرداری کو استثنا حاصل ہے لہذا ان کے خلاف کسی عدالت میں کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
XS
SM
MD
LG