رسائی کے لنکس

پاکستان میں مظاہرے، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو اپنی سلامتی سے متعلق انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکہ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں حکومت سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے اس کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی دوران امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو اپنی سلامتی سے متعلق انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد ہونے والے بعض مظاہرے پرتشد بھی ہو سکتے ہیں، لہٰذا امریکی شہری اپنی ذاتی سکیورٹی میں احتیاط برتیں۔

سفارت خانے کے بیان میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سکیورٹی کی صورت حال سے آگاہی کے لیے مقامی میڈیا پر نظر رکھیں جب کہ امریکی شہریوں کو مظاہروں کے قریب علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق سکیورٹی صورتِ حال کے سبب امریکی سفارت خانے نے امریکی حکومت کے پاکستان میں ملازمین کی نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کر دی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے اور جمعے کو نماز کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں امریکی فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اسلام آباد میں سب سے بڑی ریلی جماعتِ اسلامی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔

تصاویر: امریکی فیصلے کے خلاف پاکستان میں مظاہرے

پاکستان کے شہر کراچی میں جماعت اسلامی کے مشتعل کارکن اسرائیل اور امریکہ کا جھنڈا جلا رہے ہیں
1/15 پاکستان کے شہر کراچی میں جماعت اسلامی کے مشتعل کارکن اسرائیل اور امریکہ کا جھنڈا جلا رہے ہیں
مزید Show less
لاہور میں ہونے والے ایک مظاہرے میں ایک شخص فلسطین کے حق میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑا ہے
2/15 لاہور میں ہونے والے ایک مظاہرے میں ایک شخص فلسطین کے حق میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑا ہے
مزید Show less
پشاور میں ہونے والے ایک مظاہرے میں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر امریکہ مخالف تحریریں درج ہیں
3/15 پشاور میں ہونے والے ایک مظاہرے میں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر امریکہ مخالف تحریریں درج ہیں
مزید Show less
مولانا سمیع الحق پشاور میں قبائلی عمائدین سے خطاب میں امریکی فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں
4/15 مولانا سمیع الحق پشاور میں قبائلی عمائدین سے خطاب میں امریکی فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں
مزید Show less
لاہور میں طلبہ تنظیموں کے کارکن امریکی فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں
5/15 لاہور میں طلبہ تنظیموں کے کارکن امریکی فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں
مزید Show less
اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے راستے پر مستعد کھڑے ہیں
6/15 اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے راستے پر مستعد کھڑے ہیں
مزید Show less
اسلام آباد میں تاجروں کی جانب سے کیا جانے والا مظاہرہ
7/15 اسلام آباد میں تاجروں کی جانب سے کیا جانے والا مظاہرہ
مزید Show less
احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا نظر آتش کرتے ہوئے
8/15 احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا نظر آتش کرتے ہوئے
مزید Show less
اسلام پسند تنظیم کا ایک رکن اسرائیل مخالف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہے
9/15 اسلام پسند تنظیم کا ایک رکن اسرائیل مخالف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہے
مزید Show less
دفاع پاکستان کونسل کے کارکن اسلام آباد میں احتجاج کر رہے ہیں
10/15 دفاع پاکستان کونسل کے کارکن اسلام آباد میں احتجاج کر رہے ہیں
مزید Show less
کراچی میں جماعت اسلامی کے ایک مظاہرے کے دوران ایک کارکن اسرائیل کے پرچم پر کھڑا ہے
11/15 کراچی میں جماعت اسلامی کے ایک مظاہرے کے دوران ایک کارکن اسرائیل کے پرچم پر کھڑا ہے
مزید Show less
اسلام آباد میں مظاہرین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے اور امریکی پرچم کو نذرِ آتش کیا
12/15 اسلام آباد میں مظاہرین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے اور امریکی پرچم کو نذرِ آتش کیا
مزید Show less
مظاہروں کے خدشے کے پیشِ نظر جمعے کو دارالحکومت سمیت پاکستان بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے
13/15 مظاہروں کے خدشے کے پیشِ نظر جمعے کو دارالحکومت سمیت پاکستان بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے
مزید Show less
مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی
14/15 مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی
مزید Show less
اسلام آباد میں ہونے والے ایک مظاہرے کا منظر
15/15 اسلام آباد میں ہونے والے ایک مظاہرے کا منظر
مزید Show less
Previous slide
Next slide

اس احتجاجی ریلی سے قبل وفاقی دارالحکومت میں خاص طور پر سفارت خانوں کی طرف جانے والے راستے پر جمعے کی صبح ہی سے سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کو دارالحکومت تسلیم کرنے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس سے قبل جمعرات کو قومی اسمبلی نے ایک متفقہ قرار دار منظور کی تھی جس میں امریکہ کے صدر کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی گئی تھی۔

قرار داد میں کہا گیا تھا کہ امریکی فیصلے نے مسلمان دنیا کو ایسے وقت متاثر کیا ہے جب مشرق وسطیٰ پہلے ہی تنازعات اور جنگ کی لپیٹ میں ہے۔

پاکستان نے اس معاملے پر غور کے لیے آئندہ ہفتے ترکی کی طرف سے اسلامی ممالک کا سربراہ اجلاس بلانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مشرق وسطیٰ کے ’’دو ریاستی حل‘‘ پر کوئی اثر پڑے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قابل قبول امن معاہدے کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

تاہم ان کے اس فیصلے پر مسلمان اور یورپی ملکوں اور عالمی اداروں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG