رسائی کے لنکس

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا، منگل کا پہلا روزہ ہوگا


پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا، منگل کا پہلا روزہ ہوگا
پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا، منگل کا پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان کا چاندنظرنظر آگیا ہے۔ منگل کو پہلا روزہ ہوگا ۔

پاکستان میں چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اتوار کی رات کیا۔ کمیٹی کے مطابق پورے ملک سے چاند نظر آنے کی شہادتیں کثیر تعداد میں موصول ہوئیں۔پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی پاکستانی قوم اور مسلم امہ کو رمضان کی مبادکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مباردکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان وہ مقد س مہینہ ہے جو تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے ۔

صدر نے مسلم امہ کو اپنے تحریری پیغام میں مزید لکھا ہے کہ افطار کی غر ض سے مسلمانوں کا ایک جگہ جمع ہونا اور ایک وقت پرعبادت کرنا حقیقی خوشیوں کے حصول کا سبب ہے۔ یہ مہینہ مسلمانوں کودوسرے مذاہب کے ساتھ بھی خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے بھی رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاکھوں امریکی مسلمان امریکہ میں گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور اس موقع پر دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان اپنی اپنی کمیونیٹز کی رضاکارانہ طور پر خدمت انجام دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG