رسائی کے لنکس

’سیٹ بیک‘ کے باوجود کرتار پور سرحد کھولنے کےلیے تیار ہیں: فواد چوہدری


فواد چوہدری
فواد چوہدری

سرحد کھولنے کے حوالے سے تمام انتظامات کرلئے ہیں۔ یہ عام آدمی کے مفاد کا مسئلہ اور عقیدت کا معاملہ ہے ۔ ہم یاتریوں کو سہولت دینا چاہتے ہیں ۔ ‘

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان’ سیٹ بیک‘ کے باوجود بھارتی یاتریوںکو گورو دوارہ دربار صاحب تک رسائی کے لئے کرتارپور سرحد کھولنے پررضامند ہے ،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ، مستقبل کا لائحہ عمل بھارت نے تیارکرناہے، بحث کرنے کے لیے تیارہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔

پاکستان کے مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی سائیڈلائن ملاقات کی منسوخی بدقسمتی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ’آخری وقت پر پیچھے ہٹ جانے کے فیصلے سے تاثر ملتا ہے کہ مودی حکومت تقسیم اور الجھن کا شکار ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ کی طرف جانا بے وقوفی ہوگی ۔ ہم تمام معاملات پر بحث کرنے کے لیے تیار ہیں اور ’سیٹ بیک‘ کے باوجود کرتارپور سرحد کھولنے کے لیے تیار ہیں ۔اس حوالے سے ہم نے تمام انتظامات کرلئے ہیں۔ یہ عام آدمی کے مفاد کا مسئلہ اور عقیدت کا معاملہ ہے ۔ ہم یاتریوں کو سہولت دینا چاہتے ہیں ۔ ‘

وزیر اطلاعات نے انٹرویو کے دوران کہا کہ جنگ اور دشمنی کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان اور بھارت گزشتہ 7 دہائیوں میں پہلے ہی تین جنگیں لڑ چکے ہیں، دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں،جنگ کا سوچنا بھی احمقانہ اقدام ہوگا ،یہ کسی کے مفاد میں نہیں ۔

ان کا یہ کہنا بھی تھا کہ ’تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے پاکستان ہاتھ بڑھا چکا ہے،اب باری بھارت کی ہے۔‘

XS
SM
MD
LG