رسائی کے لنکس

سارک وزرائے داخلہ کی تکنیکی کمیٹیوں کا اجلاس


سارک وزرائے داخلہ کی تکنیکی کمیٹوں کا اجلاس
سارک وزرائے داخلہ کی تکنیکی کمیٹوں کا اجلاس

اسلام آباد میں بدھ کو جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تعاون کی تنظیم” سارک “ کے وزرائے داخلہ کی تیسری سالانہ کانفرنس کے پہلے روز تنظیم کے رکن ممالک کے انسداد دہشت گردی اورانسداد منشیات کے محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس ہوا، جس میں منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

اگلے دو روز کے دور ان پولیس اور امیگریشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور وزرائے داخلہ سطح کے اجلاس کی حتمی سفارشات تیار کی جائیں گی۔ جب کہ تنظیم کے رکن ممالک وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیے کی منظور ی دیں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم اپنے پاکستانی ہم منصب رحمن ملک سے دوطرفہ اُمور پر بھی بات چیت کریں گے۔

جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم کی بنیاد 1985ء میں رکھی گئی تھی جس کے رکن ممالک میں افغانستان، پاکستان، بھارت، سری لنکا، مالدیپ ، بھوٹان اور نیپال شامل ہیں ۔ تنظیم کے سربراہی اجلاسوں میں اسے فعال بنانے کے لیے کوششیں کی جاتی رہی ہیں لیکن اس میں شامل دو بڑے ممالک پاکستان اور بھارت کے باہمی اختلافات اس تنظیم پر حاوی رہے ہیں ۔

سارک وزرائے داخلہ کا یہ اجلاس ایسے وقت ہو رہاہے جب رواں ہفتے اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ عہدیداروں کے مابین مذاکرات ہور ہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG