رسائی کے لنکس

بٹ گرام میں اسکول وین کو حادثہ، چھ بچے جاں بحق


پاکستان کے شمال مغربی صوبے میں ایک اسکول وین کے گہری کھائی میں گرنے سے چھ بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

حادثہ پیر کی دوپہر صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹ گرام کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک اسکول وین بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار ملک شاہ نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وین ایک مقامی اسکول سے چھٹی کے بعد بچوں کو گھروں کو چھوڑنے جارہی تھی جب گھنٹائی نامی گائوں کے نزدیک ایک پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی.

ملک شاہ کے مطابق حادثے میں چھ بچے ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے تھے جنہیں حادثے کے فوری بعد طبی امداد کیلیے بٹ گرام کے ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ایک مقامی امدادی اہلکار نے ایجنسی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں سات سے گیارہ سال کے درمیان ہیں۔

XS
SM
MD
LG