رسائی کے لنکس

ایس ای سی پی کے سربراہ کی عبوری ضمانت منظور


ظفر حجازی (فائل فوٹو)
ظفر حجازی (فائل فوٹو)

پیر کو ایف آئی اے کے اسپشل جج سینٹرل نے ظفر حجازی کی پانچ روز کے لیے عبوری ضمانت کی منظوری دی۔

پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے سکیورٹیز اینڈ ایکیسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے سربراہ ظفر حجازی کی پانچ روز کے لیے قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

انھیں وزیراعظم نواز شریف کے خاندان کی زیرِ ملکیت ایک شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کے الزام کا سامنا ہے جس کے خلاف عدالتی حکم پر وفاقی تفتیشی ادارے "ایف آئی اے" نے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

پیر کو ایف آئی اے کے اسپشل جج سینٹرل نے ظفر حجازی کی عبوری ضمانت کی منظوری دی۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17 جولائی تک ان کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا تھا۔

حجازی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے گردوں کی پیوندکاری ہوئی ہے جب کہ وہ ذیابیطس کے بھی مریض ہیں اور اگر انھیں حراست میں لیا گیا تو یہ ان کی صحت کے لیے خطرناک ہوگا۔

وزیراعظم اور ان کے خاندان کے اثاثوں سے متعلق عدالت عظمیٰ کے حکم پر تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی کارروائی کے دوران یہ الزام عائد کیا تھا کہ ظفر حجازی نے چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کی۔

سپریم کورٹ نے اس الزام کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو حکم دیا تھا جس نے اپنی رپورٹ میں ایس ای سی پی کے سربراہ کو قصور وار قرار دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG