رسائی کے لنکس

پاکستان: سکیورٹی فورسز نے 22 جنگ جو ہلاک کر ڈالے


پاکستان: سکیورٹی فورسز نے 22 جنگ جو ہلاک کر ڈالے
پاکستان: سکیورٹی فورسز نے 22 جنگ جو ہلاک کر ڈالے


پاکستانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں جنگ جوؤں کے ایک حملے کے بعد شروع ہونے والی ایک لڑائی میں سکیورٹی فورسز نے 22 جنگ جوؤں کو ہلاک کر دیا۔

حکام نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز شمالی اور جنوبی وزیرستان کے گڑ بڑ والے علاقوں کے شمال میں واقع قبائلی علاقے اورکزئى میں اس جھڑپ کے دوران دو فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جھڑپ کے بعد علاقے کو محفوظ بنانے کی کارروائیوں کے دوران فوج نے 25 جنگ جوؤں کو گرفتار کر لیا۔

اسی دوران پاکستانی پولیس نے کہا ہے کہ جنگ جوؤں نے پشاور شہر کے باہر ایندھن کے ایک ٹینکر ٹرک پر حملہ کر کے اُسے تباہ کر دیا۔

پولیس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ جنگجوؤں نے ڈرائیور اور اُس کے معاون کو گاڑی سے باہر نکل آنے کا حکم دیا اور پھر ٹینکر کو آگ لگا دی۔

پاکستان میں جنگ جو عناصر اکثر اُن ٹینکروں اور ٹرکوں پر حملے کرتے رہے ہیں جو افغانستان میں طالبان کے خلاف نبرد آزما امریکہ اور نیٹو کی فوجوں کے لیےسامانِ رسد لے کر جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG