رسائی کے لنکس

سندھ: گیس پائپ لائن میں دھماکا، دو افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ضلع گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب کوش نامی علاقے میں 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں رات دیر گئے دھماکا ہوا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک گیس پائپ لائن میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب کوش نامی علاقے میں 36 انچ قطر
کی گیس پائپ لائن میں رات دیر گئے دھماکا ہوا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے میں یہاں موجود دو چوکیدار ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ دھماکا گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا تھا اور پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

حکام کے مطابق اس دھماکے سے پنجاب کے مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل مشتبہ عسکریت پسند بھی گیس پائپ لائنوں کو بم دھماکوں سے نشانہ بناتے رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے رحیم یار خان کے قریب عسکریت پسندوں نے گیس کی تین مرکزی پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس سے پنچاب کے گیس کی فراہمی عارضی طور پر منقطع ہو گئی تھی۔
XS
SM
MD
LG