رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: خودکش حملے میں چار اہلکار ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

یہ حملہ پیر کو افغانستان کی سرحد کے قریب قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں کیا گیا اور عسکری ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھرا ٹرک فوجی چوکی سے ٹکرا دیا جس سے چار اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ پیر کو افغانستان کی سرحد کے قریب قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں کیا گیا اور عسکری ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاہم آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ شمالی وزیرستان القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور وہاں تک میڈیا کو رسائی حاصل نہیں۔

شمالی وزیرستان میں ہونے والا یہ حملہ طالبان جنگجوؤں کی جانب سے ملک کے اقتصادی مرکز کراچی کے ہوائی اڈے پر ہونے والے مہلک حملے کے چند گھنٹوں کے بعد کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں ہونے والے اس حملے کی ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن طالبان شدت پسند اس علاقے میں سکیورٹی فورسز پر ایسے حملے کرتے آئے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ ایک خود کش حملہ آور نے راولپنڈی کے قریب ایک حساس ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں پاکستانی فوج کے دو افسروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئےتھے۔

شدت پسندوں کے حملوں میں اضافے کے بعد حالیہ ہفتوں میں پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے جیٹ طیاروں کی مدد سے فضائی کارروائیاں بھی کی گئیں جن میں حکام کے مطابق اہم کمانڈروں سمیت درجنوں جنگجو مارے گئے جن میں غیر ملکی شدت پسند بھی شامل تھے۔

نواز شریف انتظامیہ نے رواں سال مارچ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے ذریعے ملک میں امن بحال کرنے کی کوششیں شروع کی تھیں لیکن ان میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نا ہو سکی اور اب ایسے حملوں کے بعد بات چیت کے مستقبل پر شکوک و شہبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG