رسائی کے لنکس

پی ایس ایل فائیو: کون کہاں سے کھیلے گا؟


پاکستان سپر لیگ
پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا پہلا مرحلہ انجام پا گیا ہے جس میں تقریباً تمام ٹیموں نے اپنے بڑے ناموں کو بدستور ٹیم میں شامل رکھا ہے، سوائے ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک اور اسلام آباد یونائنٹد کے کپتان محمد سمیع کے جن کو ان کی ٹیموں نے ریلیو کر دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کے پہلے نمبر پر موجود بلے باز بابر اعظم اس بار بھی کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔ اس ٹیم میں دیگر برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد عامر، مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور آل راونڈر عماد وسیم شاہمل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر اب کی بار بھی قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر بھروسا کرے گی جو فرنچائز کی قیادت کریں گے۔ محمد حسنین، آسٹریلیا کے شین واٹسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہمراہ ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ جس نے سال 2016 اور 2018 کا ٹائیٹل جیتا تھا، اس بار بھی لیگ سپنر شاداب خان کی خدمات لے گی۔ ان کے علاوہ آصف علی، موسی خان اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی ٹیم میں شامل ان کھلاڑیوں میں ہیں جن کو برقرار رکھا گیا ہے۔

لاہور قلندر میں فخر زمان، محمد حفیظ، شاہین آفریدی شامل ہیںَ ان کے علاوہ جنوبی افریقی کے ڈیوڈ ویز، حارث روف، سہیل اختر اور سلمان بٹ شامل ہیں۔

ملتان سلطان نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو برقرار رکھا ہے۔ جو ٹیم کے مینٹور بھی ہوں گے ان کو ڈائمنڈ کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری میں واحد کھلاڑی طویل قامت محمد عرفان ٹیم کا حصہ ہیں۔ دیگر نمایاں ناموں میں شان مسعود، فاسٹ باولر جنید خان اور انگلینڈ کے جیمز وینس شامل ہیں۔

پشاور زلمی جو سال 2017 کی چیمپئن ٹیم ہے، اس نے حسن علی، وہاب ریاض امام الحق اور وکٹ کیپر عمر اکمل کو برقرار رکھا ہے۔ اس طرح عمر امین اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور کیرن پولارڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

جن نمایاں کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں نے بولی کے لیے آزاد کیا ہے ان میں ایلکس ہیلز، محمد سمیع، صاحبزادہ فرحان کا تعلق اسلام آباد یونائٹڈ سے تھا۔ کراچی کنگز نے کالن انگرم، محمد رضوان، روی بھوپارہ کو ریلیو کیا ہے۔ لاہور قلندر نے برینڈن ٹیلر، کارلوس بریتھویٹ، حارث سہیل، سندپ لاماچین اور یاسر شاہ کو ریلیو کیا ہے۔ ملتان سلطان سے ریلیو ہونے والوں میں ڈین کرسچین، حماد اعظم، جوئے ڈینلے، نکولس پورن،اور کپتان شعیب ملک شامل ہیں۔ آندرے فلیچر، کرس جارڈن، ڈیوڈ مالن، لینڈل سمنز، ٹائمل ملز کو پشاور نے ریلیز کیا ہے، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے انور علی، ڈیوین برائیوو، ڈایوین سمتھ، رائلی روسو اور سہیل تنویر کو ریلیو کیا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ شعیب ملک اس سیزن میں اسلام آباد یونائنٹد کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔

کھلاڑیوں کے اگلے مرحلے میں انتخاب 6 دسمبر کو کیا جائے گا۔

  • 16x9 Image

    اسد حسن

    اسد حسن دو دہائیوں سے ریڈیو براڈ کاسٹنگ اور صحافتی شعبے سے منسلک ہیں۔ وہ وی او اے اردو کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں ڈیجیٹل کانٹینٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG