رسائی کے لنکس

امریکی پاپ سنگر کی پاکستانی زندگی


پاکستان، ہیدر شمت کی نظر سے
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:44 0:00

ہیدر کے شوہر رافعے مہدی نے بتایا کہ انھیں ہیدر کی دنیا سے آگہی پسند آئی، کیونکہ بہت سے امریکی، امریکہ سے باہر دنیا کے بارے میں کم ہی جانتے ہیں۔ دوسرا یہ بہت ملنسار ہیں؛ اور تیسری بات ان کا میرے والدین سے رویہ، جو نہایت اچھا تھا

ایک امریکی پاپ سنگر کی نظر سے پاکستان کیسا دکھتا ہے؟ یہ جاننے کی کوشش کی ثاقب الاسلام نے امریکی ریکارڈنگ آرٹسٹ اور پاپ سنگر ہیدر شمڈ سے جنھوں نے پاکستان کو نہایت قریب سے دیکھا ہے۔

ہیدر کا کہنا ہے کہ میں پہلی دفعہ اپنی شادی کے لیے پاکستان گئی تھی۔ میں ایک پاکستانی لڑکے سے ملی، محبت ہوئی، ہم کراچی گئے اور پھر میرے والدین بھی وہاں آئے تو اتنے سارے لوگوں کے درمیان، دیسی کلچر میں بہت ہی اچھا لگا۔

ہیدر نے ایک پاکستانی ڈاکٹر رافعے مہدی سے شادی کی۔ ہیدر نے بتایا کہ انھیں معلوم تھا کہ ان دونوں کی زندگی اور ثقافت میں بہت فرق ہے۔ ’’لیکن ہم نے اس بارے میں نہایت کھل کر بات کی اور مل کر آگے بڑھے۔ جیسے آج کل اور خاص طور پر موجودہ صورتحال میں پاکستان میں سیاسی اور معاشرتی طور پر چیلنج موجود ہیں۔ ایسے لگتا ہے جیسےلوگوں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ تو ہم نے کوشش کی کہ ہم لوگوں کو قریب لائیں جیسے ہم لوگ قریب آئے تھے۔ ایک دوسرے کو سمجھ کر۔ ہمارا یونٹی پراجیکٹ اسی سلسلے میں ایک کوشش ہے‘‘۔

ہیدر کا گانا ’پہلے ہم پاکستانی ہیں‘، یونٹی پراجیکٹ کا حصہ ہے جسے امریکی اور پاکستانی میوزیشنز اور آرٹسٹس نے مل کر بنایا ہے۔

ہیدر نے امریکہ کے برکلے سکول آف میوزک، باسٹن سیمفنی آرکسٹرا اور لاس اینجیلس سے پروڈیوسرز کے ساتھ مل کر انور مقصود اور ارشد محمود جیسے پاکستانی آرٹسٹس کی مدد سے یہ گانا ترتیب دیا ہے جس میں پاکستان بھر سے فوک میوزک اور بھنگڑا بھی شامل کیا۔ اس کے بول یہ ہیں کہ چاروں صوبوں سے لوگ تو مختلف ہیں، لیکن ان سے بڑھ کر پاکستان ہے جو ہمیں ایک بناتا ہے۔

ہیدر امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں پلی بڑھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین آزاد خیال تھے۔ لیکن، ان کے اندر ایک مشرقی روح تھی، وہ ہمیشہ سے مغلیہ سلطنت اور مشرقی ملبوسات سے متاثر رہی ہیں۔ انھیں مرچ مصالحے والے کھانے بھی پسند تھے۔

ہیدر کے شوہر رافعے مہدی نے بتایا کہ انھیں ہیدر کی دنیا سے آگہی پسند آئی، کیونکہ بہت سے امریکی، امریکہ سے باہر دنیا کے بارے میں کم ہی جانتے ہیں۔ دوسرا یہ بہت ملنسار ہیں؛ اور تیسری بات ان کا میرے والدین سے رویہ، جو نہایت اچھا تھا۔

جبکہ ہیدر نے بھی کہا کہ رافعے نہایت ہی نرم دل انسان ہیں ان کے اندر ایک حساس دل ہے اور ان کے ارادے بہت بڑے ہیں، جیسا کہ ایک خیالی دنیا جہاں ہر طرف امن اور سکون ہو اور یہی خوبیاں انھیں بھا گئیں۔

آخر میں ہم نے ان سے پوچھا کہ جب وہ یہاں امریکہ میں ہوتی ہیں تو پاکستان کے بارے میں کیا چیزیں مس کرتی ہیں؟

ہیدر کا جواب تھا ’’مرچوں والے دیسی کھانے، کیونکہ یہاں آپ کو لاہوری فش تو ملتی ہی نہیں۔ اچھی چائے، اور مل جل کر رہنے والا خاندانی ماحول۔

تفصیل کے لیے ویڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

XS
SM
MD
LG