رسائی کے لنکس

توانائی کے شعبے میں 15 کروڑ ڈالر کی امریکی اعانت

امریکی سفیر اولسن منصوبے کے افتتاح کے موقع پر دیگر حکام کے ساتھ
امریکی سفیر اولسن منصوبے کے افتتاح کے موقع پر دیگر حکام کے ساتھ

امریکی سفیر اولسن نے کہا کہ امریکہ پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد خوشحال زندگی گزارنے میں عوام کی معاونت ہے۔

پاکستان کے دوسرے بڑے آبی ذخیرے منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے ایک منصوبے کے لیے امریکہ نے 15 کروڑ ڈالر کی اعانت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بدھ کو منگلا ڈیم کے دورے کے دوران اس نئے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ڈیم کے بوسیدہ ٹربائنز کو تبدیل کیا جائے گا جس سے اس ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی کی پیداوار میں 1200 میگاواٹ سے زائد اضافہ ہو گا۔

امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سفیر اولسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے ملک کی اعانت سے 1960 میں منگلا ڈیم تعمیر ہوا اور اب امریکہ اس کی مرمت کے لیے معاونت کر رہا ہے۔

منگلا ڈیم کے توسیعی منصوبے سے 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مستفید ہوں گے۔

سفیر اولسن نے کہا کہ امریکہ پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد خوشحال زندگی گزارنے میں عوام کی معاونت ہے۔

پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سرکاری عہدیدار اور صنعت کار یہ کہتے آئے ہیں کہ ملک میں صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے جب کہ اس صورت حال سے عام صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکہ کی مالی اعانت سے گدو، جامشورو اور مظفرگڑھ کے بجلی گھروں کی استعداد کار بڑھانے کے علاوہ گلگت بلتستان میں اسکردو کے مقام پر ست پارہ اور قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں گومل زام ڈیم کی تعمیر بھی شامل ہے۔

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی امداد سے تعمیر کیے جانے والے گومل زام ڈیم کی تکمیل آخری مراحل میں ہے۔ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی 17.4 میگا واٹ بجلی سے علاقے کے 25 ہزار گھرانے مستفید ہوں گے۔

دریں اثناء امریکی سفیر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اقتصادی شعبے میں تعاون کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

سرکاری میڈیا ’ریڈیو پاکستان‘ کے مطابق رچرڈ اولسن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا منگلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کا افتتاح

امریکی سفیر رچرڈ اولسن سید راغب عباس شاہ چیئر مین واپڈا سے ہاتھ ملا رہے ہیں
1/8 امریکی سفیر رچرڈ اولسن سید راغب عباس شاہ چیئر مین واپڈا سے ہاتھ ملا رہے ہیں
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
امریکی سفیر رچرڈ اولسن خطاب کر رہے ہیں
2/8 امریکی سفیر رچرڈ اولسن خطاب کر رہے ہیں
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
امریکی سفیر رچرڈ اولسن کنٹرول روم کا معائنہ کر رہے ہیں
3/8 امریکی سفیر رچرڈ اولسن کنٹرول روم کا معائنہ کر رہے ہیں
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
امریکی سفیر رچرڈ اولسن سید راغب عباس شاہ چیئر مین واپڈا سے گفتگو کر رہے ہیں
4/8 امریکی سفیر رچرڈ اولسن سید راغب عباس شاہ چیئر مین واپڈا سے گفتگو کر رہے ہیں
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
ڈیم کے بوسیدہ ٹربائنز کو تبدیل کیا جائے گا جس سے اس ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی کی پیداوار میں 1200 میگاواٹ سے زائد اضافہ ہو گا۔
5/8 ڈیم کے بوسیدہ ٹربائنز کو تبدیل کیا جائے گا جس سے اس ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی کی پیداوار میں 1200 میگاواٹ سے زائد اضافہ ہو گا۔
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
منگلا ڈیم کے توسیعی منصوبے سے 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مستفید ہوں گے
6/8 منگلا ڈیم کے توسیعی منصوبے سے 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مستفید ہوں گے
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
امریکی سفیر اولسن کا دیگر حکام کے ساتھ ایک گروپ فوٹو
7/8 امریکی سفیر اولسن کا دیگر حکام کے ساتھ ایک گروپ فوٹو
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
امریکی سفیر اولسن منصوبے کے افتتاح کے موقع پر دیگر حکام کے ساتھ
8/8 امریکی سفیر اولسن منصوبے کے افتتاح کے موقع پر دیگر حکام کے ساتھ
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
Previous slide
Next slide
XS
SM
MD
LG