رسائی کے لنکس

تمام ویزے اسلام آباد کی منظوری سے دیے جاتے ہیں: حقانی


تمام ویزے اسلام آباد کی منظوری سے دیے جاتے ہیں: حقانی
تمام ویزے اسلام آباد کی منظوری سے دیے جاتے ہیں: حقانی

امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے امریکی سفارتکار Raymond Davisکے واقعہ کے بعد پاکستان میں میڈیا کے بعض اداروں کی جانب سے دئیے جانے والے اس تاثر کو مسترد کیا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتخانے نے امریکیوں کو بے تحاشہ ویزے جاری کئے ہیں۔

واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضع کیا کہ امریکیوں کو جاری کئے جانے والے تمام ویزے اسلام آباد کی منظوری کے بعد دئیے جاتے ہیں۔

لاہور میں ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو پاکستانیوں کے قتل کے واقعہ کے بعد جہاں معاشرے کے ایک طبقےمیں امریکہ مخالف جذبات کو ہوا ملی وہیں پاکستانی میڈیا کے ایک حلقے میں یہ تاثر دیا گیا کہ واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانہ امریکی سفارتکاروں اور سرکاری اہلکاروں کو قوائد و ضوابط کو بالا طاق رکھتے ہوئے ویزے جاری کر رہا ہے۔

گرافس کے مدد سے حسین حقانی نے واضع کیا کہ حالیہ چند سالوں میں امریکی سفارتکاروں اور سرکاری اہلکاروں کو جاری کئے جانے والے ویزوں میں کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا۔ حسین حقانی نے کہا کہ سفارتکاروں کی تعداد میں کمی بیشی کا انحصار امریکہ کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے دوروں اور ان کی تعداد پر بھی ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان contractorsکو بھی سفارتکار یا سرکاری اہلکار کے نظر سے ہی دیکھتی ہے۔

Raymond Davis کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پاکستان کی عدالتوں میں ہے اور حکومت پاکستان اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے واضع کیا کہ قومی سلامتی سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کی clearance پاکستان کے قومی سلامتی کے ادارے ہی دیتے ہیں اور کسی کے سفارتی مرتبے کا تعین وزارت خارجہ کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG