رسائی کے لنکس

52 ہزار امریکی شہریوں کو ویزوں کا اجراء


وزیر خارجہ حنا ربانی کھر (فائل فوٹو)
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر (فائل فوٹو)

واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے 2008ء سے 2011ء کے دوران مجموعی طور پر 52,049 امریکی شہریوں کو ویزے جاری کیے۔

یہ اعداد و شمار پارلیمنٹ کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیے گئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے تحریری جواب میں فراہم کیے گئے ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ کے مطابق 2009ء سے 2011ء کے دوران دفاعی مشیر کے دفتر سے منظوری کے بعد 2,202 امریکی اہلکاروں اور سفارت کاروں کو ویزے جاری کیے گئے۔

حنا ربانی کھر کے بقول پاک امریکہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں لیکن گزشتہ سال نومبر میں مہمند ایجنسی میں پاکستانی چوکیوں پر نیٹو کے حملے کے بعد امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کا کام جاری ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی حتمی شکل، نوعیت اور دائرکار کا تعین پارلیمنٹ کرے گی اور حکومت اسے رہنما اصول کے طور پر اپنائے گی۔

XS
SM
MD
LG