رسائی کے لنکس

نیٹو ٹینکروں پر حملے میں چار افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

مشتبہ عسکریت پسندوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پشاور کے نواحی علاقے لنڈی ارباب میں ایک ٹرمینل پر حملہ کر کے نیٹو افواج کے لیے ایندھن لے جانے والے کم ازکم سولہ ٹینکروں کو پیٹرول بموں سے مکمل طور پر تباہ کردیا جبکہ وہاں موجود چار افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں کی تعداد دو درجن سے زائد تھی اور وہ رات کے اندھیرے میں یہ کارروائی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ کم از کم چھ افراد اس حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایک روز قبل جنوب مغربی سرحدی شہر چمن کے راستے افغانستان جانے والےدو آئل ٹینکروں کو بھی نا معلوم افراد نے حملہ کر کے آگ لگا دی تھی۔

XS
SM
MD
LG