رسائی کے لنکس

کراچی: ریل کی پٹڑی پر تخریب کاری کی ایک اور کوشش


کراچی: ریل کی پٹڑی پر تخریب کاری کی ایک اور کوشش
کراچی: ریل کی پٹڑی پر تخریب کاری کی ایک اور کوشش

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز کراچی میں ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ مشتبہ تخریب کاروں نے ریل کی پٹڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

جمعرات کو ملیر کے علاقے میں پیش آنے والے تازہ ترین واقعے کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق پٹڑی پر معمولی توعیت کے دو بم دھماکے ہوئے تاہم مقامی پولیس کے اعلیٰ افسر منظور علی کھٹیان نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے دو مقامات پر پٹڑی کے پیچ ڈھیلے کر دیے تھے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مرمت کے بعد ریل گاڑیوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے۔
گذشتہ ہفتے بھی مشتبہ شدت پسندوں نے کراچی سمیت جنوبی صوبہ سندھ میں چار مقامات پر بم دھماکے کرکے ریل کی پٹڑیوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

XS
SM
MD
LG