رسائی کے لنکس

logo-print

کراچی ٹیسٹ: تیسرے دن کا اختتام، پاکستان کے دو وکٹوں پر 395 رنز


عابد علی (فائل فوٹو)

سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 104 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف مجموعی برتری 315 رنز کی ہو گئی ہے۔

تیسرے دن کھیل کی خاص بات اوپنرز شان مسعود اور عابد علی کی شاندار بیٹنگ تھی۔ دونوں نے 278 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

عابدعلی 174 رنز اور شان مسعود 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان اظہر علی 57 اور بابر اعظم 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے 88 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جس کے بعد اسے پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 191 رنز پر 80 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عباس نے چار اور حارث سہیل ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم کھیل کے پہلے روز 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا اور فرننڈو نے چار چار اور ایمولدینیا نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا۔ جو بارش اور کم روشنی کے باعث کئی بار متاثر ہوا اور بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG