رسائی کے لنکس

پاکستان میں گوگل پر 2019 میں سب سے زیادہ کرکٹ کی 'تلاش'

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کے مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن 'گوگل' نے 2019 کے دوران صارفین کی جانب سے تلاش کیے جانے والے موضوعات کی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔ پاکستان کے حوالے سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، رواں سال پاکستانیوں کی سب سے زیادہ دلچسپی کرکٹ میں دیکھی گئی۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، ابتدائی دس 'ٹاپ سرچ' میں پاکستان میں کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کو سب سے زیادہ تلاش کیا۔

پاکستان نے یہ دورہ دسمبر 2018 میں کیا تھا، جس میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

پاکستان تینوں ٹیسٹ میچز ہار گیا تھا، جبکہ پاکستان کو دو ایک روزہ میچز میں کامیابی اور تین میں ناکامی ہوئی تھی۔ اسی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک میچ میں پاکستان کو کامیابی جبکہ دو میں ناکامی ہوئی تھی۔

گوگل کے مطابق، 2019 میں پاکستان میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ جو تلاش کیا گیا وہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز تھی۔

گوگل کی 2019 کی پاکستان کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست
01Pakistan vs South Africa
02Pakistan vs Australia
03Live Cricket
04Sony Liv
05PSL 4 schedule
06Cricket World Cup
07Pakistan vs New Zealand
08PTV Sports
09Pakistan vs India
10Sri Lanka vs Pakistan

پاکستان نے آسٹریلیا کا دورہ اکتوبر-نومبر میں کیا جہاں پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوئی جن میں سے ایک بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا جبکہ باقی دو میں آسٹریلیا کو کامیابی ملی تھی۔

اسی طرح دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گوگل کے مطابق، پاکستانی 2019 میں مستقل کرکٹ کے اسکور سے باخبر رہنے کے لیے لائیو میچ سرچ کرتے رہے۔ اس لیے تیسرے نمبر پر سرچ کیا جانے والے ورڈ 'Live Cricket' ہے۔

بھارت کا ذرائع ابلاغ کا ادارہ 'سونی لیو' چونکہ سب سے زیادہ کرکٹ براہ راست دیکھنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے تو 2019 میں گوگل پر پاکستان میں 'Sony Live' چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ ہوا۔

پاکستان میں پانچوں نمبر پر سب سے زیادہ PSL 4 Schedule سرچ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن 2019 میں کھیلا گیا اس سیزن میں پہلی بار لاہور اور کراچی میں اس کے کئی میچز ہوئے، جبکہ فائنل کراچی میں کھیلا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی۔

رواں برس انگلینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ بھی کھیلا گیا اس لیے پاکستان میں انٹرنیٹ پر چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ 'Cricket World Cup' سرچ کیا گیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا گیا تھا۔ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں نو میچز کھیلے جن میں پانچ میں کامیابی جبکہ تین میں شکست ہوئی، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

پاکستان رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کر سکا تھا۔

ورلڈ کپ: انگلینڈ کی فتح پر لارڈز کے میدان میں جشن

انگلینڈ کی اننگز میں آخری گیند پر مارک ووڈ رن آوٹ ہوئے جس کے بعد میچ میں سپر اوور کروایا گیا۔
1/13 انگلینڈ کی اننگز میں آخری گیند پر مارک ووڈ رن آوٹ ہوئے جس کے بعد میچ میں سپر اوور کروایا گیا۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے بھر پور مقابلہ کیا گیا لیکن انگلینڈ کی ٹیم زیادہ باونڈریز کی بنیاد پر کامیاب قرار پائی۔
2/13 نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے بھر پور مقابلہ کیا گیا لیکن انگلینڈ کی ٹیم زیادہ باونڈریز کی بنیاد پر کامیاب قرار پائی۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
سپر اوور میں آخری گیند پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے رن آوٹ ہوتے ہی انگلینڈ کے کھلاڑی کامیابی کا جشن منانا شروع ہو گئے۔
3/13 سپر اوور میں آخری گیند پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے رن آوٹ ہوتے ہی انگلینڈ کے کھلاڑی کامیابی کا جشن منانا شروع ہو گئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
مارٹن گپٹل نے سپر اوور میں جیت کے لیے درکار دو رنز لینے کی ناکام کوشش کی، سپر اوور میں دونوں ٹیم کے کھلاڑی 15، 15 رنز بنا سکے۔
4/13 مارٹن گپٹل نے سپر اوور میں جیت کے لیے درکار دو رنز لینے کی ناکام کوشش کی، سپر اوور میں دونوں ٹیم کے کھلاڑی 15، 15 رنز بنا سکے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
<div style="direction: ltr;"><span style="font-size: 1em;">آخری اوورز میں بدلتی ہوئی صورت حال میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مسلسل گیلری میں کھڑے حیران و پریشان نظر آئے۔</span></div>
5/13
آخری اوورز میں بدلتی ہوئی صورت حال میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مسلسل گیلری میں کھڑے حیران و پریشان نظر آئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 50 اوورز میں 241 رنز تک محدود رکھا، تاہم 50 اوورز میں انگلینڈ بھی 241 رنز ہی بنا سکا۔
6/13 انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 50 اوورز میں 241 رنز تک محدود رکھا، تاہم 50 اوورز میں انگلینڈ بھی 241 رنز ہی بنا سکا۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن فائنل میں شکست کے بعد شدید افسردہ نظر آئے۔ کین ولیم سن کو سب سے زیادہ رنز بنانے پر ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
7/13 نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن فائنل میں شکست کے بعد شدید افسردہ نظر آئے۔ کین ولیم سن کو سب سے زیادہ رنز بنانے پر ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
فائنل میں کامیابی کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی لارڈز میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ جیت کی خوشی مناتے نظر آئے۔
8/13 فائنل میں کامیابی کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی لارڈز میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ جیت کی خوشی مناتے نظر آئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
انگلینڈ کے کپتان اوئن مارگن کو برطانوی شہزادے انڈریو نے ورلڈ کپ دیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 1992 کے بعد اب فائنل تک پہنچ سکی ہے۔
9/13 انگلینڈ کے کپتان اوئن مارگن کو برطانوی شہزادے انڈریو نے ورلڈ کپ دیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 1992 کے بعد اب فائنل تک پہنچ سکی ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
فائنل میں کامیابی پر انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی اسٹینڈز میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔
10/13 فائنل میں کامیابی پر انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی اسٹینڈز میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
انگلینڈ کی کامیابی پر لارڈز کے میدان میں جہاں کھلاڑیوں نے بھر پور جشن منایا وہیں آتش بازی کا بھی شاندار انتظام تھا۔
11/13 انگلینڈ کی کامیابی پر لارڈز کے میدان میں جہاں کھلاڑیوں نے بھر پور جشن منایا وہیں آتش بازی کا بھی شاندار انتظام تھا۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی سپر اوور تک پہنچنے کے باوجود شکست کی وجہ سے افسردہ نظر آئے۔
12/13 نیوزی لینڈ کے کھلاڑی سپر اوور تک پہنچنے کے باوجود شکست کی وجہ سے افسردہ نظر آئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے فتح کے بعد گراونڈ کا چکر لگایا۔
13/13 انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے فتح کے بعد گراونڈ کا چکر لگایا۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ 4 بار فائنل میں پہنچا لیکن اسے پہلی بار کامیابی ملی۔
Previous slide
Next slide

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ انتہائی اہم تھا۔ اس میچ میں کامیابی پر پاکستان کی اے مرحلے یعنی سیمی فائنل تک پہنچنے کی امید تھی۔

اس میچ کو گوگل پر ساتویں نمبر پر Pakistan vs New Zealand کے نام سے تلاش کیا گیا۔ پاکستان نے اس میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، بعدازاں، رن ریٹ کم ہونے کی وجہ پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تھا۔

پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں دکھانے کے لیے سرکاری ٹی وی چینل 'پی ٹی وی' اسپورٹس موجود ہے۔ ورلڈ کپ، پی ایس ایل، پاکستانی ٹیم کے بین الاقوامی دورے اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاننے کے لیے پاکستان نے آٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ PTV Sports سرچ کیا۔

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حرف کہلائی جانے والی ٹیم بھارت سے ہوا۔ نویں نمبر پر پاکستان میں Pakstan vs India کی تلاش کی گئی۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے رواں برس دو بار پاکستان کا دورہ کیا اور اس دورے کو بھی گوگل پر دسویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

مہمان ٹیم نے پاکستان میں ستمبر-اکتوبر میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جب کہ دسمبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم پاکستان میں موجود ہے۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG