رسائی کے لنکس

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اینگز 376، اور ویسٹ انڈیز 14 رنز


جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کیرن پاؤل اور کریگ براتھویٹ کریز پر موجود تھے اور انہوں نے بالترتیب  9 اور 5 رنز بنائے تھے۔

ڈومینیکا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اینگز میں 376 رنز بنائے تھے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے ۔ جب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز کااسکور 14 رنز تھا اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی 127 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں رہے جب کہ مصباح الحق نے 59، بابراعظم نے 55 اور سرفراز احمد نے 51 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر روسٹن چیز رہے ۔ انہوں نے 103 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ، جب کہ جیسن نے 71 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔

جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کیرن پاؤل اور کریگ براتھویٹ کریز پر موجود تھے اور انہوں نے بالترتیب 9 اور 5 رنز بنائے تھے۔

پاکستانی ٹیم نے جمعرات کو کھیل کا آغاز گزشتہ روز کے اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز سے کیاتھا۔ اظہرعلی نے 85 اور یونس خان نےدس رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب یونس خان 18رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی سست رفتاری کا انداز یوں بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اٹھارہ رنز انہوں نے 75بالز کا سامنا کرتے ہوئے بنائے۔

یونس خان کی جگہ کپتان مصباح الحق نے چوتھے وکٹ کے طور پر اظہر علی کا ساتھ دیا لیکن انہوں نے بہت محتاط انداز اپنایا۔ دونوں کی پارٹنر شپ میں 64 رنز بنے۔

ٹیم کا مجموعی اسکور 241 رنز تک پہنچا تو اظہرعلی 127 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے ۔ انہیں روسٹن چیز نے آؤٹ کیا۔

اظہر کے بعد آنے والے بلے بازوں میں سے اسد شفیق 17 ، مصباح الحق 59 اور محمد عامر نے سات رنز بنائے۔یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، جیسن ہولڈرنے تین اور الزیری جوزیف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

XS
SM
MD
LG