رسائی کے لنکس

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر تاریخی فتح


میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر 65 سال بعدشکست سے دو چار کیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اتوار کو ونڈسر پارک، ڈومینیکا میں کھیلا گیا سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ پاکستان نے 101 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے 304 رنز کا ہدف دیاتھا لیکن ویسٹ انڈیز میچ کو ہر صورت ڈرا کرانے کی کوشش کے باوجود 202 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر 65 سال بعد شکست سے دو چار کیا ہے۔

میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ پاکستان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اس میچ کو دیر تک روکے رکھنے میں چیس نے سے بڑا اور اہم کردار ادا کیا ۔اگر وہ تحمل مزاجی کا مظاہرہ نہ کرتے تو میچ بہت پہلے ان کی ٹیم کے ہاتھ سے نکل جاتا۔

چیس ایک سو ایک رنز بنائے اور وہ آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ جوزف پانچ اور گیبریل چارہی رنز بناسکے ۔

اس سے قبل اتوار کو ویسٹ انڈیز نے 7رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر نا مکمل اننگز شروع کی تو وہی ہوا جس کی توقع تھی۔ پاکستان کو جلد ہی کامیابی مل گئی۔ یاسر شاہ نے صرف 6رنزپر بریتھویٹ کو چلتا کیا۔

ادھر ہٹمائر بھی زیادہ دیر نہ ٹھہرسکے اور محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

ہوپ کو حسن علی نے 17رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا، ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کی یہ پہلی وکٹ ہے۔

یاسر شاہ کی لیگ اسپن کے سامنے میزبان ٹیم کا ہر بیٹسمین بے بس نظر آرہا تھا ، ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی اور صرف 93رنزپر 6کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

لیکن ساتویں وکٹ کی صورت میں روسٹن چیس اور کپتان جیسن ہولڈر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان اور فتح کے بیچ رکاوٹ بن گئے اوردونوں نے شراکت داری میں 58 رنز بناکر مجموعی اسکور151رنز تک پہنچادیا۔

اس موقع پر حسن علی نے ہولڈر کو 22رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے جیت میں حائل ایک رکاوٹ تو دور کردی لیکن دوسرےٹیسٹ میں 131رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے روسٹن چیس تیسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بولرز کیلئے درد سربنے رہے ۔ انہوں نے ایک اینڈ سنبھالے رکھااور پوری طرح تحمل کا مظاہرہ کیا۔

دیوندرا بشو 3رنز بناکر محمدعباس کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تو ان کی جگہ جوزف سے سنبھالی۔

پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے 5، حسن علی نے3جبکہ محمد عامراور محمد عباس نےایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 1957ء سے 2000ء تک 7مرتبہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا جس میں ویسٹ انڈیز نے 4 سیریز اپنے نام کیں اور تین ڈرا ہوئیں جبکہ پاکستان کسی بھی سیریز میں فتح حاصل نہیں کرسکا ۔

پاکستان نے ویسٹ کی سرزمین پر اب تک 26ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 7میچوں میں کامیابی حاصل کی اور 12میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 7بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

مجموعی طور پر دونوں ٹیمیں اب تک 52ٹیسٹ میچوں میں آمنے سامنے آئیں، پاکستان نے 20 میچوں میں کامیابی سمیٹی، 17میں شکست ہوئی اور 15کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

دوسری جانب مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے اب تک 56 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں 27میں جیت ٹیم کا مقدر بنی، 18میں شکست ہوئی اور 11ڈرا ہوئے۔

XS
SM
MD
LG