رسائی کے لنکس

ورلڈ پولو چیمپئن شپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرادیا


پاکستان اپنا دوسرا میچ پانچ جولائی کو ایران کے خلاف جبکہ تیسرا اور اہم میچ اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف سات جولائی کو کھیلے گا۔

ایران میں جاری ورلڈ پولو چیمپئن شپ 2017ء کے اپنے پہلے گروپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ کے مقابلے میں آٹھ گول سے ہرا دیا ہے۔

گیارہویں ورلڈ پولو چیمپئن شپ کا انعقاد فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو نے کیا ہے جو ان دنوں ایران کے شہر تہران میں جاری ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، برطانیہ اور امریکہ سمیت 52 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں علاقوں کی بنیاد پر پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ پانچ جولائی کو ایران کے خلاف جبکہ تیسرا اور اہم میچ اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف سات جولائی کو کھیلے گا۔

پولو چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت راجہ سمیع اللہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ثاقب خاکوانی، عمر منہاس اور احمد ٹوانہ شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے مینیجر آغا مرتضٰی علی ہیں جبکہ حسیب منہاس اور ممتاز عباس ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے میچ سے قبل ورلڈ پولو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں بھی حصہ لیا۔

XS
SM
MD
LG