رسائی کے لنکس

نیو یارک میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور قتل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے شہر نیویارک کی پولیس ایک پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کے قاتل کو تلاش کر رہی یے جنہیں جمعے کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

امریکیی نشریاتی ادارے 'سی بی ایس نیو یارک' نے مقتول کے خاندان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ 29 سال کے نعمان سلیمی کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی نوکری انجام دے رہے تھے۔

اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ نعمان سلیمی کو نشانہ بنائے جانے کہ وجوہات معلوم نہیں ہیں۔

نیو یارک اسٹیٹ ٹیکسی ڈرائیورز فیڈریشن کے ترجمان فرنینڈ میتو کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک ڈرائیور کو پیچھے سے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ اس کی لاش کو اسی جگہ چھوڑ دیا گیا تھا۔

نیوز چینل 'سیوئن آئی وِٹنس نیوز' کی رپورٹ کے مطابق نعمان سلیمی ٹیکسی ڈرائیونگ چھوڑ کر دو دن بعد ایک ادویہ ساز کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے والے تھے جبکہ عنقریب ہی ان کی شادی بھی ہونے والی تھی۔

مقتول کے بھائی رضوان سلیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو اطلاع دی گئی تھی کہ ان کا بھائی شاید کئی گھنٹوں سے گاڑی میں سو رہے ہیں۔ جب وہ نعمان سلیمی کو ٹیکسی سروس کی بتائی ہوئی جگہ پر دیکھنے گئے تو پولیس نے اس علاقے کے راستے بند کیے ہوئے تھے جبکہ انہیں بتایا گیا کہ ان کے بھائی کی موت ہو چکی ہے۔

مقامی ویب سائٹ 'نیو یارک پوسٹ' نے رپورٹ کیا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ کو رات کے تین بجے شہر کے مشرق میں واقع ویلیمز اینڈ اٹلانٹک ایونیو میں فائر ہونے اطلاع کی ملی جب وہ اس مقام تک پہنچے تو انہیں نعمان سلیمی کی لاش ملی۔

مقامی میڈیا سے گفتگو میں فرنینڈ میتو نے بتایا کہ نعمان نے مقامی کیسینو سے 70 سالہ خاتون کو لیا تھا جبکہ انہیں طے شدہ مقام تک پہنچا بھی دیا تھا۔ اس کے بعد کیا ہوا ہم نہیں جانتے۔

نیو یارک اسٹیٹ فیڈریشن آف ٹیکسی ڈرائیورز کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیور کا بٹوا پانچ بلاک دور مل گیا تھا تاہم ان کی گاڑی کا علم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔

دوسری جانب پولیس قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

نیو یارک اسٹیٹ فیڈریشن آف ٹیکسی ڈرائیورز نے قاتل سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے والے کو پانچ ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG