رسائی کے لنکس

احمد شہزاد کے خلاف انضباطی کارروائی کا امکان


A papier mache caricature figure for a carnival float of Russian President Vladimir Putin is prepared for the upcoming Rose Monday carnival parade in Mainz, Germany.
A papier mache caricature figure for a carnival float of Russian President Vladimir Putin is prepared for the upcoming Rose Monday carnival parade in Mainz, Germany.

شہزاد نے دلشان سے گفتگو میں کہا تھا کہ "اگر آپ غیر مسلم ہیں اور پھر مسلمان ہو جاتے ہیں تو اس سے قطع نظر آپ اپنی زندگی میں کچھ بھی کریں آپ سیدھا جنت میں جائیں گے۔"

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بلے باز احمد شہزاد کو سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

احمد شہزاد سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان سے مذہبی نوعیت کی گفتگو کرتے ہوئے پائے گئے تھے جو کہ پی سی بی کے چیئرمین کے بقول کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

"کنٹریکٹ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ آپ دوسروں کے ساتھ کسی بھی طرح کی مذہبی و سیاسی بحث نہیں کریں گے۔۔۔ ان (احمد شہزاد) کے خلاف انضباطی کارروائی ہو سکتی ہے۔‘‘

پاکستانی کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے سری لنکا کے خلاف آخری میچ کے بعد دلشان سے گفتگو میں کہا تھا کہ "اگر آپ غیر مسلم ہیں اور پھر مسلمان ہو جاتے ہیں تو اس سے قطع نظر آپ اپنی زندگی میں کچھ بھی کریں آپ سیدھا جنت میں جائیں گے۔"

کیمرے پر ریکارڈ ہونے والی اس گفتگو میں دلشان کے الفاظ تو سنائی نہیں دیے لیکن احمد شہزاد کے مزید الفاظ یہ تھے کہ " پھر جہنم کے لیے تیار رہو۔"

گو کہ نہ تو دلشان نے اور نہ ہی سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس پر کوئی شکایت کی لیکن پی سی بی پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دے چکی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

احمد شہزاد نے حکام کو بتایا تھا کہ یہ ان کی دلشان کے ساتھ "نجی گفتگو" تھی اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

دلشان کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ "انھیں تو اس بارے میں یاد بھی نہیں کہ انھوں نے کیا کہا تھا۔۔۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں، میں اس سے خوش تھا کہ ہم نے میچ جیت لیا۔"

دلشان کے والد مسلمان جب کہ والدہ بدھ مت کی پیروکار ہیں اور پہلے ان کا نام تووان محمد دلشان تھا۔ 1999ء میں کرکٹ شروع کرنے کے بعد انھوں نے اپنا نام بدھ مت کی عکاسی کرنے والے سنہالی نام تلکارتنے مودیانسلاگے دلشان رکھ لیا تھا۔

احمد شہزاد نے پاکستان کے لیے پانچ ٹیسٹ اور 48 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیل رکھے ہیں اور حالیہ مہینوں میں ان کی کارکردگی قابل ذکر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG