رسائی کے لنکس

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے


وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور جرمنی پاکستان کا چوتھا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم جرمنی کی آنگیلا مرخیل سے ملاقات کریں گے جنہوں نے انھیں اس دورے کی دعوت دی تھی۔

اس دورے میں جرمن پارلیمنٹ کے صدر سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم نوازشریف ایک بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے جس میں توقع ہے کہ جرمنی کی بڑی کارروباری شخصیات اور سرمایہ کار شریک ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاری کے حصول اور مختلف ملکوں سے تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

اتوار کو ہی وہ چین کے تین روزہ سرکاری دورے سے وطن واپس پہنچے۔ دورہ چین میں دونوں ملکوں نے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے اربوں روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور جرمنی پاکستان کا چوتھا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا سالانہ حجم اڑھائی ارب ڈالر ہے۔

جرمنی میں تقریباً 70 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جب کہ اس کی مختلف یونیورسٹیوں میں 2300 سے زائد پاکستانی طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG