رسائی کے لنکس

فلسطین میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں ہوں گے


فلسطین میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں ہوں گے
فلسطین میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں ہوں گے

فلسطین کا حکمران اتحاد، مقامی حکومتوں کے انتخابات طے شدہ پروگرام کے مطابق جولائی کی بجائے اب اکتوبر میں کرانے پر غور کررہاہے۔

رملہ میں قائم فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان غسان الخطیب نے کہاہے کہ اس تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں ، جہاں حماس کا کنٹرول ہے، ووٹنگ کے انتظامات کے لیے کچھ وقت کی ضرورت ہے۔

فلسطین کی دونوں حریف جماعتوں کے درمیان اس مہینے قاہرہ میں ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے جس سے فلسطینی علاقوں میں ایک قومی حکومت کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملی۔

فلسطینی تنظیم فتح کے پاس مغربی کنارے کا کنٹرول ہے، جب غزہ کی پٹی پر حماس کی حکمرانی ہے۔ اور ان دونوں علاقوں کے درمیان اسرائیل کا علاقہ ہے۔

حماس اور فتح کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں ایک عبوری حکومت بنانے کے لیے کہا گیا ہے جس کے قیام کے ایک سال کے اندر صدراور پارلیمنٹ کے انتخابات کرائے جائیں گے۔

دونوں فریقوں کے درمیان اس ہفتے سیاسی معاہدے کی عملی جزیات طے کرنے کے لیے ملاقات ہوئی۔خبررساں ادارے روئیٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اجلاس مزید کچھ طے ہوئے بغیر ملتوی ہوگیا۔

فلسطینوں نے 2006ء کے بعد کسی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس وقت حماس نے غزہ میں پارلیمانی الیکشن جیتاتھا۔ جس کے نتیجے میں فلسطنیوں کی تحریک دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

XS
SM
MD
LG