رسائی کے لنکس

غیروابستہ تحریک کے وزرا کا اجلاس،فلسطین کا معاملہ ایجنڈے پر


غیروابستہ تحریک کے وزرا کا اجلاس،فلسطین کا معاملہ ایجنڈے پر
غیروابستہ تحریک کے وزرا کا اجلاس،فلسطین کا معاملہ ایجنڈے پر

وزرا آئندہ 50برسوں کے لیے تحریک کے اہداف تیار کریں گے جب کہ اگلے سال ایران میں ہونے والے غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس کے لیے عملی تجاویز پیش کریں گے

انڈونیشیی عہدےداروں نے کہا ہے کہ بدھ کو بالی میں شروع ہونے والی غیروابستہ تحریک سے تعلق رکھنے والے وزرائےخارجہ کے اجلاس میں فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے کے بارے میں بات چیت ہوگی۔

یہ اجلاس گروپ کی پچاسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہورہا ہےجس کے118ارکان ہیں۔

وزرا آئندہ 50برسوں کے لیے تحریک کے اہداف تیار کریں گے جب کہ اگلے سال ایران میں ہونے والے غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس کے لیے عملی تجاویز پیش کریں گے۔

انڈونیشی وزیر خارجہ مارٹی نتا لوگاوا نے جکارتہ پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں یہ بات تسلیم کی کہ اتنے وسیع گروپ میں متعدد معاملات پر سمجھوتے پر پہنچنا بہت مشکل کام ہوگا۔ تاہم اُنھوں نے کہا کہ اس سال کے اواخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے لیے منظوری حاصل کرنے کے تحریک کے منصوبے کو وسیع حمایت حاصل ہے۔

ناتالوگاوا اور دیگر عہدے داروں نے کہا کہ فلسطین کے معاملےکی تحریک کے صرف 29ارکان نے توثیق نہیں کی۔ ناتالوگاوا نے پوسٹ کو بتایا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے میں دلچسپی لے رہے ہیں کہ تحریک کے تمام ممالک فلسطین کی ریاست کی منظوری دینے کے معاملے کے حق میں ہوں۔

XS
SM
MD
LG