رسائی کے لنکس

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ 'ہوم سیریز' میچوں کا اعلان


پی سی بی کے اعلان کے مطابق، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس سال سات اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام میچ متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوں گی، جبکہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں، تین ایک روزہ میچوں اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز ہوں گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سات اکتوبر 2018ء سے دبئی میں کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سنہ 2018ء سے ابوظہبی میں ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24 اکتوبر، 26 اکتوبر اور 28 اکتوبر 2018ء کو کھیلے جائینگے۔

اعلامیے کے مطابق، ’گرین شرٹس‘ اور ’کیویز‘ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 31 اکتوبر؛ دو نومبر اور چار نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچ سات نومبر، نو نومبر، اور 11 نومبر کو ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 نومبر کو ابوظہبی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر، اور تیسرا ٹیسٹ میچ تین دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG