رسائی کے لنکس

نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت کے لیے نامزد


نجم سیٹھی (فائل فوٹو)
نجم سیٹھی (فائل فوٹو)

آئی سی سی کے عہدہ صدارت کی معیاد ایک سال ہے جو یکم جولائی 2015ء سے شروع ہوگی۔ اس وقت بنگلہ دیش کے مصطفیٰ کمال اس عہدے پر فائز ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینیئر صحافی اور بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی صدارت کے لیے نامزد کیا ہے۔

ان کے نام کی منظوری وزیراعظم نواز شریف نے دی جو کہ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔

آئی سی سی کے عہدہ صدارت کی معیاد ایک سال ہے جو یکم جولائی 2015ء سے شروع ہوگی۔ اس وقت بنگلہ دیش کے مصطفیٰ کمال اس عہدے پر فائز ہیں۔

نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں لیکن سابق چیئرمین ذکا اشرف کے ساتھ اس عہدے کے لیے تنازع اور اس پر عدالتی کارروائیوں کی وجہ سے انھیں تین بار یہ منصب چھوڑنا پڑا۔

ان دنوں نجم سیٹھی پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں جب کہ بورڈ کی سربراہی شہریار خان کے پاس ہے۔

آئی سی سی کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی کے صدر کا عہدہ اب یک رسمی منصب ہے۔

XS
SM
MD
LG