رسائی کے لنکس

پیرو نے آسٹریلیا کو ہرا دیا، فرانس اور ڈنمارک ناک آؤٹ مرحلے میں


فٹ بال ورلڈ کپ گروپ سی میں فرانس اور ڈنمارک کے درمیان مقابلے کا ایک منظر۔ 26 جون 2018
فٹ بال ورلڈ کپ گروپ سی میں فرانس اور ڈنمارک کے درمیان مقابلے کا ایک منظر۔ 26 جون 2018

ڈنمارک کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لئے کم از کم یہ میچ ڈرا کرنا ضروری تھا، چنانچہ میچ برابر ہونے کی وجہ سے ڈنمارک اور فرانس کی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018ءکے گروپ میچز میں پیرو نے آسٹریلیا کو دو۔صفر سے ہرا دیا جبکہ ڈنمارک اور فرانس کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اس گروپ سے فرانس نے 7 اور ڈنمارک نے 5 پوائنٹس لے کر ناٹ آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔

گروپ ’ای‘میں پیرو اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی بار آمنے سامنے آئیں، کھیل کے اٹھارہویں منٹ میں پیرو کے آندرے کاریلو نے زور دار کک کی مدد سے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی اور اسی برتری کے ساتھ پہلے ہاف کا کھیل ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں بھی پیرو کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا اور 50 ویں منٹ میں اسٹرائیکر پاؤلو گوریرو نے ایک اور گول کر کے برتری دگنی کر دی۔

چونتیس سالہ پاؤ گوریرو ورلڈ کپ مقابلوں میں گول اسکور کرنے والے جنوبی امریکہ کے تیسرے بڑی عمر کے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل یورگوائے کے جیسنٹو ویریلا اور ارجنٹائن کے مارٹن پالرمو 36 سال کی عمر میں گول کرچکے ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم ہر ممکن کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کرسکی، یوں پیرو نے میچ دو۔صفر سے جیت لیا۔ اس میچ کے نتیجے کا گروپ پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

فرانس بمقابلہ ڈنمارک
ایک اور میچ فرانس اور ڈنمارک کے درمیان ہوا جس میں دونوں ٹیمیں کوشش کے باوجود گول نہ کر سکیں اور پہلا ہاف بغیر کوئی گول کیے برابری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں صورتحال کچھ ایسی ہی رہی اور دونوں ٹیمیں کئی تبدیلیوں کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں ، یوں یہ میچ بغیر کسی گول کے اپنے انجام کو پہنچا۔

ڈنمارک کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لئے کم از کم یہ میچ ڈرا کرنا ضروری تھا، لہٰذا میچ برابر ہونے کی وجہ سے ڈنمارک اور فرانس کی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔

اس میچ میں صرف ایک یلو کارڈ ڈنمار ک کے دفاعی کھلاڑی میتھیاس جوگنسن کو دکھایا گیا۔

XS
SM
MD
LG