رسائی کے لنکس

پیرو: بس میں آتشزدگی سے 20 افراد ہلاک


پیرو کے دارالحکومت لیما کے پیرو وین ٹرانسپورٹ ٹرمینل پر ایک بس میں آتشزدگی سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فائر بریگیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اتوار کی رات پیش آیا،ابتدائی رپورٹ کے مطابق بس میں آتشزدگی کی وجہ بس کے برقی نظام میں پیداہونے والا نقص بتایا جاتا ہے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بس میں کتنے مسافر سوار تھے۔

بس نے شمالی سان مارٹن ڈی پورس سے چیکلایو کی طرف روانہ ہونا تھا۔

سول ڈیفنس ایجنسی کے بقول کئی افراد بس کی اوپری منزل سے باہر نکلنے کا راستہ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہو ئے۔

فائر بریگیڈ اہلکاروں اور پولیس نے انتہائی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن بس بری طرح تباہ ہو گئی۔

واقعے کو لیما کی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG