رسائی کے لنکس

پشاور کے ایک ہوٹل میں دھماکہ، پانچ افراد ہلاک


ہوٹل میں دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پورے علاقے کی تلاشی لی۔
ہوٹل میں دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پورے علاقے کی تلاشی لی۔

پشاور میں جی ٹی روڈ پر بلال ٹاؤن کے قریب واقع ایک ہوٹل میں دھماکہ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہوٹل کے ایک کمرے میں ہوا۔ حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔

دھماکے کے بعد ہوٹل کی چوتھی اور پانچویں منزل میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگٰیڈ کی گاڑیوں نے دھماکے مقام پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے واقعہ سے دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

XS
SM
MD
LG