رسائی کے لنکس

فلپائن: کنول کے پھولوں کی صفائی کے لیے فوج کی مدد طلب


فلپائن: کنول کے پھولوں کی صفائی کے لیے فوج کی مدد طلب
فلپائن: کنول کے پھولوں کی صفائی کے لیے فوج کی مدد طلب

فلپائن میں جاری ایک آپریشن کے دوران فوجی دستے بڑی تعداد میں کنول کے ان پھولوں کی صفائی کے لیے آرے اور دیگر اوزاروں کا استعمال کر رہے ہیں جن کے باعث ملک کے دوسرے بڑے دریا میں پانی کا بہاؤ شدید متاثر ہورہا ہے۔

حکام کے مطابق ان پھولوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہونے کے باعث ملک کے جنوبی علاقے منڈانو میں واقع دریا میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جس سے 30 دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 320 کلومیٹر طویل دریا "ریوگرینڈ" میں کئی مقامات پر ان پودوں کی وجہ سے پانی کا بہاؤ رک چکا تھا۔ حکام کے مطابق 20 ہیکٹر پر پھیلے کنول کے پھولوں میں سے 8 ہیکٹر رقبے کو صاف کیا جاچکا ہے جس سے زیرِ آب آنے والے دیہاتوں کی تعداد 30 سے کم ہوکر 15 رہ گئی ہے۔

علاقے میں فوج کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ دریا میں موجود ان پودوں کی موٹائی تین میٹر تک تھی اور بعض مقامات پر یہ پودے آپس میں اتنی مضبوطی سے جڑے ہوئے تھے کہ فوجی بآسانی ان کے اوپر چہل قدمی کرسکتے تھے۔

ایک حکومتی وزیر نے دریا سے پودوں کی صفائی کے لیے بارود کے استعمال کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی دستے دریا کے حیاتیاتی تنوع کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے پیشِ نظر اس تجویز پر عمل پیرا ہونے سے گریز کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG