رسائی کے لنکس

فلپائن: باغیوں نے 20 مزید افراد کو یرغمال بنا لیا


پولیس کے مطابق ’مورو نیشنل لبریشن فرنٹ‘ (ایم این ایل ایف) نے ملک کے جنوبی جزیرے میں اب تک جن افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے اُن کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

فلپائن میں عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے جنوب میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی کے دوران باغی بیس شہریوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق ’مورو نیشنل لبریشن فرنٹ‘ (ایم این ایل ایف) نے ملک کے جنوبی جزیرے میں اب تک جن افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے اُن کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

لگ بھگ تین سو مسلح افراد نے پیر کو ایک گاؤں پر دھاوا بول دیا جس سے کم از کم چار افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے۔

مقامی عہدیداروں کے مطابق تقریباً 1500 افراد اپنے گھر چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

فلپائن کے صدر بنیگنو اکینو نے باغی گروپ ’ایم این ایل ایف‘ سے مذاکرات کے لیے کچھ نمائندے بھیجے ہیں۔ مسلم اکثریت والے ملک کا جنوبی علاقے میں باغی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ’ایم این ایل ایف‘ نے حکومت کے ساتھ 1996 میں امن معاہدہ کیا تھا، لیکن بعض باغیوں نے دوبارہ لڑائی کا آغاز کر دیا اور اُن کا دعویٰ ہے کہ حکومت اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹی۔

فلپائن کے جنوب میں جاری لڑائی سے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران 1,50, 000 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG