رسائی کے لنکس

برطانیہ: پی آئی اے کے طیارے سے ایک شخص گرفتار


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

’پی آئی اے‘ کی پرواز پی کے757 لاہور سے لندن جا رہی تھی اور اُس کی منزل ہیتھرو ائیرپورٹ تھی۔

برطانیہ کے سٹینسٹڈ ہوائی اڈے پر منگل کو اتاری جانے والی پاکستان کی قومی فضائی کمپنی ’پی آئی اے‘ کی پرواز سے ایک مسافر کو برطانوی حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار کیے گئے شخص کا نام نہیں بتایا گیا، البتہ لندن پولیس کے مطابق طیارے پر ایک 52 سالہ شخص کو بدعنوانی میں ملوث ہونے کے شبہے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

’پی آئی اے‘ کی پرواز پی کے757 لاہور سے لندن جا رہی تھی اور اُس کی منزل ہیتھرو ائیرپورٹ تھی۔

لیکن دو برطانوی لڑاکا طیاروں کی نگرانی میں اس ’پی آئی اے‘ کی پرواز کا سٹینسٹڈ ائیر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، جہاں بعد ازاں اس طیارے نے لینڈنگ کی۔

’پی آئی اے‘ کے ترجمان نے منگل کی شب ایک بیان میں کہا کہ برطانوی حکام کو مبہم سکیورٹی خطرے سے متعلق ایک گمنام کال موصول ہوئی، جس پر مروجہ طریقہ کار کے تحت اس پرواز کو سٹینسٹڈ ائیر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG