رسائی کے لنکس

مدینہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 35 زائرین ہلاک


سعودی شہر مدینہ کے قریب حادثہ بس اور لوڈر کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ (فائل فوٹو)
سعودی شہر مدینہ کے قریب حادثہ بس اور لوڈر کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ (فائل فوٹو)

سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب ٹریفک حادثے میں کم سے کم 35 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق حادثہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب زائرین سے بھری بس مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو الحمنہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایشیائی اور عربی زائرین شامل ہیں۔ مقامی میڈیا پر نشر کی جانے والی تصاویر میں بس میں لگی آگ دیکھی جا سکتی ہے۔

اس سے پہلے اپریل 2018 میں بس اور فیول ٹینکر کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4 برطانوی زائرین ہلاک اور 12 زخمی ہوئے تھے۔

جنوری 2017 میں ہونے والے ایک منی بس حادثے میں دو ماہ کے بچے سمیت 6 برطانوی زائرین مدینہ سے مکہ جاتے ہوئے ہلاک ہوئے تھے۔

ستمبر 2015 میں حج کے موقع پر ہونے والی بھگدڑ کی وجہ سے 2300 زائرین ہلاک ہوئے تھے، جن میں سیکڑوں ایرانی بھی شامل تھے۔

اسی سال حج کے موقع پر مکہ کی مسجد الحرم کے صحن میں گرنے والی کرین سے 100 زائرین بھی ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG