رسائی کے لنکس

کیپیٹل ہل کے نزدیک بم کی اطلاع پر پولیس کی تفتیش جاری


یہ عمارت کیپیٹل ہل اور امریکی سپریم کورٹ کے نزدیک واقع ہے۔ پولیس نے کینون ہاؤس آفس بلڈنگ سمیت نزدیکی عمارتوں کو خالی کروا لیا ہے۔
یہ عمارت کیپیٹل ہل اور امریکی سپریم کورٹ کے نزدیک واقع ہے۔ پولیس نے کینون ہاؤس آفس بلڈنگ سمیت نزدیکی عمارتوں کو خالی کروا لیا ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایوان نمائندگان، کیپیٹل ہل کے نزدیک لائبریری آف کانگریس کے باہر ایک پک اپ ٹرک میں بم کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے فوری طور پر علاقے کو خالی کروا لیا گیا تھا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، یو ایس کیپیٹل پولیس کے افسران کے مطابق پولیس لائبریری آف کانگریس کے نزدیک ایک مشکوک گاڑی کی اطلاع پر کارروائی کر رہی تھی۔

یہ عمارت کیپیٹل ہل اور امریکی سپریم کورٹ کے نزدیک واقع ہے۔ پولیس نے کینون ہاؤس آفس بلڈنگ سمیت نزدیکی عمارتوں کو خالی کروا لیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان اس ہفتے سالانہ تعطیلات پر ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کار وقوعہ پر موجود ہیں اور اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ کیا گاڑی میں موجود ’ڈیوائس‘ میں قابل استعمال آتش گیر مادہ ہے؟

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے اس شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، جس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ لائیبریری آف کانگریس کے قریب کھڑی پک اپ میں بم اس نے رکھا ہے۔

کیپیٹل پولیس کے کیپٹن تھامس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک شخص صبح تقریباً سو نو بجے پک اپ کھڑی کرنے کے بعد پولیس آفیسر کے پاس آیا اور اسے بتایا کہ اس کی گاڑی میں ایک بم ہے۔ اس کے ہاتھ میں بظاہر ایک ڈیٹونیٹر بھی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ اس شخص کے ارادے کیا تھے۔

یاد رہے کہ چند مہینے پہلے سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان کیپیٹل ہل پر چڑھائی سے ایک دن پہلے واشنگٹن میں واقع ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے ایک پائپ بم کے ملنے کا انکشاف ہوا تھا۔

(اس خبر کے لیے مواد ایسوسی ایٹڈ پریس اور رائٹرز سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG