رسائی کے لنکس

خودکش حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی


خودکش حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی
خودکش حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی

صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعرات کو ایک پولیس چوکی پر خودکش بم حملے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ اکوڑہ خٹک کے علاقے میں قائم ایک پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں کے قریب خودکش بمبار نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رواں سال کے آغاز کے بعد صوبہ خیبر پختون خواہ اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG