رسائی کے لنکس

فوج کی کمان جنرل باجوہ سے جنرل عاصم منیر کے سپرد


پاکستان فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر نے فوج کی کمان سنبھال لی ہے اور وہ اس عہدے کا چارج سنبھالنے والے 17 ویں آرمی چیف ہیں۔

جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں منگل کو فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپی۔

جنرل عاصم منیر تقریب میں فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگاکر شریک ہوئے۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول و فوجی افسران، وفاقی وزرا، سفارت کار اور صحافیوں نے شرکت کی۔

عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا: جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان کی فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ کمان ایک انتہائی قابل افسر کے سپرد کرکے جا رہے ہیں۔

جی ایچ کیو میں کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ایک بہترین افسر ہیں۔ ان کا تقرر ملک کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔

اپنے فوجی کیریئر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 44 برس قبل فوج میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جو اب ختم ہو رہا ہے۔ فوج میں نوکری کو اعزاز سمجھتا ہوں۔

فوج کی خدمات پر انہوں نے کہا کہ فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور ملک کے چپے چپے کا دفاع کرتی ہے۔

اپنے مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وہ عنقریب گمنامی میں چلے جائیں گے لیکن فوج سے ان کا روحانی رابطہ ہمیشہ رہے گا۔

ٹوئٹر پر 'یومِ نجات' کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاکستان میں منگل کو ٹوئٹر پر یومِ نجات کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ ہے جہاں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

بعض ٹوئٹر صارفین مٹھائیوں کی تصاویر شیئر کر کے جنرل باجوہ کو خدا حافظ کہہ رہے ہیں جب کہ بعض انہیں ملک کے حالیہ سیاسی بحران کا ذمے دار ٹھہرا رہے ہیں۔

عمران خان نے کیا کھویا کیا پایا؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے کے اعلان پر مبصرین کہتے ہیں کہ اگر ایسا ہوا تو ملک میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

اسمبلیوں سے استعفے پر مشاورت کے لیے پی ٹی آئی نے مرکزی قیادت کا اجلاس پیر کو زمان پارک لاہور میں طلب کیا ہے۔ جس میں صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے پر مشاورت ہو گی۔

اجلاس میں صوبۂ سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر بھی غور کیا جائے گا۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد سے گزشتہ سات ماہ کے دوران پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد کا جائزہ لیا جائے تو اِس میں کئی اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران پی ٹی آئی نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ اس سے متعلق پی ٹی آئی رہنما اور مبصرین مختلف رائے رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری سمجھتی ہیں کہ پی ٹی آئی دو جماعتی نظام کے اندر ایک تیسری متبادل جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیے

جنرل باجوہ آج ریٹائر ہو رہے ہیں

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

جنرل ہیڈ کوارٹر میں فوج کی کمان کی تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل باجوہ فوج کی کمان کی علامت سمجھی جانےوالی 'ملاکا' اسٹک نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کےحوالے کریں گے۔

ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا جب کہ جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا تقریب میں شریک ہوں گے۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ان کی فیملیز سمیت وفاقی سیکریٹریز بھی شریک ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG