قومی اسمبلی کی 34 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج، مسلم لیگ (ن) آگے
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 34 نشستوں میں سےپاکستان مسلم لیگ (ن) 13 اور تحریکِ انصاف کے آزاد امیدوار 12 نشستوں پر کامیاب ہو گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اب تک قومی اسمبلی کی آٹھ اور مسلم لیگ (ق) نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
لاہور سے حمزہ شہباز کامیاب، آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کومعمولی فرق سے شکست
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز نے میدان مار لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق حمزہ شہباز نے ایک لاکھ پانچ ہزار 960 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدِ مقابل تحریکِ انصاف کی آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک پانچ ہزار کے فرق سے یہ نشست ہار گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حالیہ حمزہ ملک نے ایک لاکھ 803 ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔
الیکشن کمیشن سے نتائج کی آمد
وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے، مریم اورنگزیب کا دعویٰ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ان کی جماعت حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
سماجی رابطےکی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناء پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی پوزیشن مضبوط ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے ان کی جمات عوام کی خدمت اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کےلیے اپنے پختہ عہد کو ہمیشہ کی طرح پورا کرے گی۔