رسائی کے لنکس

پاکستان میں 243 نشستوں کے انتخابی نتائج؛ آزاد اُمیدوار 96، مسلم لیگ (ن) 70 اور پاکستان پیپلز پارٹی کی 53 نشستیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غیر حتمی عبوری نتائج جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار آگے ہیں۔

12:46 9.2.2024

قومی اسمبلی کی 67 نشستوں کے نتائج، آزاد امیدوار آگے

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 265 میں سے 67 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار 23 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی 22 اور مسلم لیگ ن 18 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام پاکستان، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

11:30 9.2.2024

لطیف کھوسہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، سعد رفیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے شکست کے بعد فاتح امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو مبارک باد دی ہے۔

سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ وہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر ِ تسلیم خم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس تمنا کا اظہار کیا کہ اللّٰہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرماۓ۔

11:25 9.2.2024

مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کو شکست

11:24 9.2.2024

نواز شریف لاہور سے کامیاب

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG