رسائی کے لنکس

logo-print

ودودو کو 10 فی صد ووٹوں کی سبقت حاصل، غیر سرکاری اندازے


جکارتہ: صدر ودودو اور ان کی بیگم ووٹ ڈالتے ہوئے

انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں ہونے والی ووٹنگ میں لگ رہا ہے کہ صدر جوکو ودودو کو سبقت حاصل ہے۔ یہ بات بدھ کے روز پولنگ سے وابستہ گروپوں نے بتائی ہے۔

پولنگ اسٹیشنوں پر خودساختہ ’’ابتدائی اندازوں‘‘ پر مبنی اعداد و شمار کے مطابق، اپنے مد مقابل برابوو سبیانتو کے مقابلے میں ودودو کو تقریباً 10 فی صد شرح سے سبقت حاصل ہے۔

متوقع طور پر انڈونیشیا کا الیکشن کمیشن سرکاری نتائج اگلے ماہ جاری کرے گا۔

بدھ کو ہونے والی ووٹنگ میں تقریباً 19 کروڑ 30 لاکھ اہل ووٹروں نے حصہ لیا۔

آج ہی کے دن قانون ساز ادارے کے انتخابات بھی ہوئے۔ انڈونیشیا دنیا کا گنجان آباد ملک ہے جس کی کثیر آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG