رسائی کے لنکس

پومپیو کی سعودی وزیرِ توانائی سے ملاقات


ویانا
ویانا

امریکہ نے سعودی عرب اور خلیج کے دیگر ملکوں پر زور دیا ہے کہ نئی تعزیرات کے تحت ایران کو تنہا کرنے کی امریکی کوششوں کی حمایت میں وہ تیل کی رسد کا استعمال کریں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعے کے روز واشنگٹن میں سعودی عرب کے توانائی کے وزیر، خالد الفالح سے ملاقات کی جس دوران توانائی کے عنوان پر گفتگو کی گئی۔

محکمہٴ خارجہ کے بیان میں مزید تفاصیل فراہم نہیں کی گئیں۔

امریکہ نے سعودی عرب اور خلیج کے دیگر ملکوں پر زور دیا ہے کہ نئی تعزیرات کے تحت ایران کو تنہا کرنے کی امریکی کوششوں کی حمایت میں وہ تیل کی رسد کا استعمال کریں۔

تیل درآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم میں سعودی عرب تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ 10 لاکھ بیرل کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ ایران سے تیل کی برآمدات میں آنے والی کمی کی صورت حال کا مقابلہ کیا جاسکے۔

XS
SM
MD
LG